اشاعتیں

بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپس جو بیٹری ضایع کرتی ہیں ان ایپس کو روکنے کا طریقہ

تصویر
#بیکگرائونڈ میں چلتی ایپس پیکج اور #بیٹری کی دشمن ہیں آج ہم نے بیک گراؤنڈ میں چلتی ایپس سے بیٹری بچانے کا طریقہ سیکھنا ہے 1 سب سے پہلے آپ اپنے فون کی ترتیبات کھولیں 2 اسکے بعد بیٹری ترتیبات میں جائیں 3 پھر پروفیشنل ترتیبات میں جائیں 4 پھر Battery optimization میں جائیں 5 پھر Not Optimized پر کلک کریں 6 پھر All Apps پر کلک کریں 7 پھر جس ایپ کو بیک گراؤنڈ میں چلنے سے روکنا ہو اس ایپ پر کلک کریں 8 پھر Optimizing Battery Use منتخب کر کے نیچے Done پر کلک کریں جو جو ایپ فضول میں بیٹری ضایع کر رہی ہو اس ایپ کو آپ اس طریقے سے بیٹری ضایع کرنے سے روک سکتے ہیں اگلی پوسٹ میں فضول ڈیٹا استعمال کرنے والی ایپس کو روکنے کا طریقہ سیکھیں گے ان شاءاللہ کوئی اور سوال ہے تو پوچھیں پوسٹ مفید لگے تو آگے ضرور شیئر کریں شاید کسی کا فائدہ ہو جائے شکریہ ❤️

فیس بُک لائٹ میں پیج بنانے کا طریقہ

فیس بُک پر پیج بنانے کے لئے آپکے پاس فیس بُک اکاؤنٹ کا ہونا لازمی ہے سب سے پہلے آپ فیس بُک کھولیں دائیں جانب اوپر کونے میں تین لکیروں پر کلک کریں پھر جہاں پیجز لکھا ہوگا اس پر کلک کریں پھر گیٹ اسٹارٹیڈ پر کلک کریں پیج کا نام لکھیں اور نیچے نیکسٹ پر کلک کریں پھر ادھر وہ کیٹیگری منتخب کریں جس سے متعلق آپ پیج بنا رہے ہیں اگر آپ کو اپنی مرضی کی کیٹیگری نہیں مل رہی ہے تو ایڈ کیٹیگری پر کلک کریں پھر اپنی مرضی کی کیٹیگری تلاش کر کے منتخب کریں اور نیچے نیکسٹ پر کلک کریں اوپر دائیں جانب اسکپ پر کلک کریں اوپر والے پلس آئکن پر کلک کر کے کور تصویر لگائیں نیچے والے پلس آئکن پر کلک کر کے پروفائل تصویر لگائیں پھر ڈن پر کلک کریں آپکا پیج بن جائے گا

پاکستانی بینکوں کے طرف سے آنے والے میسجز کی معلومات

پاکستان میں بینکوں کی جانب سے پیغامات وصول کرنے کے لیے ہر بینک کا اپنا ایک مخصوص4 ہندسی شارٹ کوڈ ہوتا ہے یہ کوڈز عام طور پر بینک کے نام یا ان کے برانڈ سے مماثلت رکھتے ہیں۔ نیچے پاکستان کے بڑے بینکوں کے آفیشل ایس ایم ایس کوڈز کی فہرست دی گئی ہے بڑے بینکوں کے شارٹ کوڈز HBL 425 UBL 8257 Meezan 8222 MCB 6222 Allied Bank 8225 Bank Alfalah 8287 Standard Chartered 8392 National bank 8627 Bank Al Habib 8425 Faysal Bank 9110 Askari Bank 8928 جیزکیش 8558 یا 596 سے میسج کرتا ہے بعض اوقات اپنے جیزکیش کے نام سے میسج کرتا ہے ایزی پیسہ عموماً 3737 سے میسج کرتا ہے سادہ پے عموماً اپنے نام سے میسج کرتا ہے نیا پے بھی اپنا نام ہی استعمال کرتا ہے زیادہ تر بینکز میسج کرنے کے لئے اپنا برانڈ نام استعمال کرتے ہیں نہیں تو اوپر بتائے گئے نمبرز سے میسج کرتے ہیں

فیس بُک کی ارننگ کی معلومات اور طریقہ

اسلام علیکم قارئین کرام آج ہم جانیں گے کہ فیس بُک کی ارننگ کیسے ملتی ہے اور کتنی ملتی ہے سب سے پہلے ذہن میں رکھیں کہ فیس بُک ہر جگہ ارننگ نہیں دیتا ہے ارننگ حاصل کرنے کے لئے آپکے پاس فیس بُک کا پرو اکاؤنٹ ہونا چاہیے یا فیس بُک پیج کا ہونا ضروری ہے دوسرے نمبر پر آپ جو کچھ پوسٹ کریں گے وہ آپکی اپنی پوسٹس ہونی چاہئیں کسی اور کا استعمال شدہ مواد بلکل نہیں ہونا چاہیے مزید معلومات کے لئے ہمارا واٹس ایپ چینل ملاحظہ فرمائیں چینل لنک 👇🏻 https://whatsapp.com/channel/0029VbCIOPb3gvWRnhC1kY0r اور فیس بُک پر ہمارا پیج وزٹ کریں پیج لنک 👇🏻 https://www.facebook.com/profile.php?id=61568993609177

ویٹنگ کال کھولنے کا طریقہ اور اسکے فوائد

تصویر
محترم قارئین ویٹنگ کال مطلب پہلے آپ کسی اور سے کال پر بات کر رہے ہیں اس دوران اگر کوئی نئی کال آئے تو وہ نئی کال آپکی اسکرین پر نظر آئے اسکو کھولنے کے لئے آپ کسی بھی نیٹورک کی سم سے ڈائل کریں *43#

فیس بُک کی پوسٹ بوسٹ

تصویر
محترم قارئین کرام آج کا موضوع ہے فیس بُک کی پوسٹ بوسٹ پہلے سمجھتے ہیں یہ پوسٹ بوسٹ کیا ہے آپ نے فیس بُک استعمال کرتے ہوئے اکثر فیس بُک پر ایڈ دیکھیں ہوں گے جن پر ہزاروں ملین ویوز ری ایکٹ پوسٹ کمینٹ ہوتے ہیں اصل میں یہ فیس بُک پیسے لے کر آپکو ایسی سہولت دیتا ہے کہ آپ اپنی مرضی کے مطابق اپنی پوسٹ کو کتنے لوگوں کو دکھا سکتے ہیں اور کتنے دن تک آپکی پوسٹ کے پھیلنے کا عمل جاری رہے اور یہ پوسٹ بوسٹ کی سہولت فقط پروفیشنل موڈ والے پروفائل میں ملتی ہے آپ سادہ پروفائل میں یہ سہولت حاصل نہیں کر سکتے ہیں جب آپکے اکاؤنٹ میں پروفیشنل موڈ آن ہوگا تب آپ کوئی بھی پوسٹ کریں گے تو پوسٹ کے نیچے آپکو پوسٹ بوسٹ کرنے کا آپشن خودبخود مل جائے گا وہاں سیدھا پوسٹ بوسٹ لکھا ہوگا یا ایڈ بنانے کا آپشن ہوگا

فیس بُک میں فری موڈ بند کرنے کا طریقہ

تصویر
دوستو سوشل پیکج استعمال کرتے وقت اکثر خودبخود فیس بُک پر فری موڈ کھل جاتا ہے اور کمزور نیٹورک کی وجہ سے بھی یہ فری موڈ خود بخود کھل جاتا ہے جو بہت غصہ دلاتا ہے اسکو بند کرنے کا طریقہ یہ ہے سب سے پہلے آپ فیس بُک کی ایپ کھولیں اوپر کونے میں تین لکیروں پر کلک کریں پھر کچھ نیچے جائیں وہاں آپکو موبائل سینٹر کا آپشن مل جائے گا جو آفیشل فیس بُ ک ایپ کی سیٹنگ میں ہوتا ہے لائٹ فیس بُک میں باہر ہوتا ہے اس موبائل سینٹر پر کلک کریں پھر اوپر کونے میں سیٹینگ آئکن پر کلک کریں پھر ڈسکلین اور ریویو پر کلک کر کے یہ فری موڈ بند کر دیں